سعودی عرب نے ایران کے جوہری معاملہ کی بین الاقوامی تفتیش کی حمایت پر دیا زور https://urdu.aawsat.com/home/article/3044896/%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D9%86%DB%92-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%AC%D9%88%DB%81%D8%B1%DB%8C-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%85%D9%84%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%DB%8C%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%AA%D9%81%D8%AA%DB%8C%D8%B4-%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%D9%85%D8%A7%DB%8C%D8%AA-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%B2%D9%88%D8%B1
سعودی عرب نے ایران کے جوہری معاملہ کی بین الاقوامی تفتیش کی حمایت پر دیا زور
گزشتہ روز ویانا میں سعودی وزیر خارجہ کو اپنے آسٹریا کے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
ویانا: «الشرق الاوسط»
TT
TT
سعودی عرب نے ایران کے جوہری معاملہ کی بین الاقوامی تفتیش کی حمایت پر دیا زور
گزشتہ روز ویانا میں سعودی وزیر خارجہ کو اپنے آسٹریا کے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی طرف سے کی جانے والی تفتیشات کے سلسلہ میں حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس بات کا یقینی بنایا جا سکے کہ ایران کا پروگرام پرامن ہے اور اسے فوجی طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ تہران کے ایجنسی کے ساتھ تعاون نہ ہونے کی اطلاعات خطرناک ہیں۔
ویانا میں اپنے آسٹریا کے ہم منصب الیگزینڈر شلنجر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سعودی وزیر نے جوہری ہتھیار کے پھیلاؤ کو روکنے کے اس طے شدہ معاہدے کے تحت جوہری ایجنسی کے ساتھ اپنی جوہری ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرنے پر ایران کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور انہوں نے ایران میں بین الاقوام ایجنسی کے کام کو ضروری قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کے کام کی حمایت کرنا بہت ضروری ہے کہ تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایران کا پروگرام پرامن ہے اور اسے فوجی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔
شہزادہ فیصل پیر کو ویانا کے دورے کے دوران بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سکریٹری جنرل رافیل گروسی سے ملاقات کی ہے۔(۔۔۔)
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیانhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4846456-%D9%81%D8%B1%D8%A7%D9%86%D8%B3-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DB%8C%DA%A9%D8%AC%DB%81%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92%D8%8C-%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%86-%D8%BA%D8%B2%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%81%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔
فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"
سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔" (...)