تنظیم کے ریجنل ڈائریکٹر احمد المنظری نے وبائی امراض کی پیشرفتوں اور حج سیزن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے عالمی ادارۂ صحت کے مشرق وسطی کے علاقائی دفتر کے ذریعہ گزشتہ روز منعقدہ ایک ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ملک کا فیصلہ وائرس سے متعلق بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے آیا ہے۔
سعودی عرب میں عالمی ادارۂ صحت کے نمائندے ڈاکٹر ابراہیم الزیق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ سعودی عرب کے ذریعہ حج کے بارے میں اعلان کردہ اقدامات کی حمایت تنظیم بھی کرتی ہے کیونکہ یہ فیصلے خطرات کا اندازہ کرنے کے لئے علمی شواہد کی بنیاد پر کئے گئے ہیں اور اس سے وبائی امراض کے آغاز سے ہی ملک کی اچھی نظم ونسق کے بارے میں معلوم ہوتا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 15 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 25 جون 2021ء شماره نمبر [15550]