"عالمی ادارۂ صحت": حج کے احتیاطی تدابیر علمی شواہد کے مطابق کئے گئے ہیں

عالمی ادارۂ صحت کے مشرقی وسطی کے علاقائی دفتر میں وائرس کی پیشرفتوں کا جائزہ لینے کے لئے کانفرنس منعقد ہوئی ہے
عالمی ادارۂ صحت کے مشرقی وسطی کے علاقائی دفتر میں وائرس کی پیشرفتوں کا جائزہ لینے کے لئے کانفرنس منعقد ہوئی ہے
TT

کل عالمی ادارۂ صحت نے (کوویڈ - 19) وائرس سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے اس سال حج کو 60،000 شہریوں اور ملک کے اندر رہنے والوں تک محدود رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

تنظیم کے ریجنل ڈائریکٹر احمد المنظری نے وبائی امراض کی پیشرفتوں اور حج سیزن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے عالمی ادارۂ صحت کے مشرق وسطی کے علاقائی دفتر کے ذریعہ گزشتہ روز منعقدہ ایک ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ملک کا فیصلہ وائرس سے متعلق بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے آیا ہے۔

سعودی عرب میں عالمی ادارۂ صحت کے نمائندے ڈاکٹر ابراہیم الزیق نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ سعودی عرب کے ذریعہ حج کے بارے میں اعلان کردہ اقدامات کی حمایت تنظیم بھی کرتی ہے کیونکہ یہ فیصلے خطرات کا اندازہ کرنے کے لئے علمی شواہد کی بنیاد پر کئے گئے ہیں اور اس سے وبائی امراض کے آغاز سے ہی ملک کی اچھی نظم ونسق کے بارے میں معلوم ہوتا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 15 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 25 جون 2021ء شماره نمبر [15550]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]