ادلب پر روسی حملے نیو یارک کی لڑائی کے ساتھ جاری ہیں

ترکی کی سرحد کے قریب شمالی شام کے اطمہ میں بے گھر ہونے والوں کے ایک کیمپ کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
ترکی کی سرحد کے قریب شمالی شام کے اطمہ میں بے گھر ہونے والوں کے ایک کیمپ کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

گزشتہ روز روسی جنگی جہازوں نے نیویارک میں پھیلنے والی سفارتی جنگ کے ساتھ ادلب کے مضافات میں بمباری کی ہے اور اسی کے ساتھ شامی سرحد کے ذریعہ انسانی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں اگلے مہینے کی دسویں تاریخ کو ختم ہونے والے ایک بین الاقوامی قرارداد کی توسیع کے بارے میں روس اور مغرب کے درمیان اختلاف پایا گیا ہے۔

شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے مغربی شہر ادلب کے مضافات میں واقع عین شیب کے علاقے پر روسی طیارے کے ذریعہ تین مسلسل حملوں کی اطلاع دی ہے اور اسی کے ساتھ فضائی حدود میں روسی جنگجوؤں اور بحری جہازوں کی پرواز دیکھی گئی ہے اور ادلب کے جنوب میں علیحدہ علاقوں پر حکومتی دستوں کے ذریعہ میزائل اور گولہ داغے گئے ہیں اور ادلب کے جنوب میں دوسرے علاقوں کے اندر حکومت فورسز کے دھڑوں پر بمباری ہوئی ہے اور ترکی کی طرف سے فوجی کمک بھی پہنچی ہے۔

نیویارک میں روس نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس اور ریاستہائے متحدہ اور مغربی ممالک کے نمائندوں کی طرف سے ممکنہ سنگین نتائج اور تباہ کن صورتحال سے متعلق انتباہات کی مخالفت کی ہے اور اگر سیکیورٹی کونسل کے ارکان شام کے شمال مغرب میں محتاج لاکھوں شامی افراد تک سرحد کے ذریعہ انسانی امداد کی فراہمی کی کاروائیوں میں توسیع کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو معاملہ دگرگوں ہو جائے گا۔(۔۔۔)

جمعہ 15 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 25 جون 2021ء شماره نمبر [15550]

آسٹریلیا نے لبنان میں اسرائیلی حملے میں اپنے 2 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیل کی سرحد پار جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی بمباری کے بعد جنوبی لبنان میں دھواں اٹھ رہا ہے (اے ایف پی)

آسٹریلیا نے آج جمعرات کے روز تصدیق کی کہ اس کے دو شہری جنوبی لبنان کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔ اس نے نشاندہی کی کہ وہ "حزب اللہ" کے ان دعوں کی تحقیقات کر رہا ہے کہ ان میں سے ایک کا تعلق مسلح گروپ سے تھا۔

آسٹریلیا کے قائم مقام وزیر خارجہ مارک ڈریفس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: "ہم اس خاص شخص سے متعلق تحقیقات جاری رکھیں گے جس کے بارے میں حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس سے منسلک تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ آسٹریلوی اس کے جنگجوؤں میں سے ایک ہے، جس پر ہماری تحقیقات جاری ہیں۔"

ڈریفس نے نشاندہی کی کہ "حزب اللہ آسٹریلیا میں درج شدہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے،" اور کسی بھی آسڑیلوی شہری کے لیے اسے مالی مدد فراہم کرنا یا اس کی صفوں میں شامل ہو کر لڑنا جرم شمار پوتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ اسرائیلی حملہ منگل کی شام دیر گئے ہوا جس میں بنت جبیل قصبے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ اس قصبے میں ایرانی حمایت یافتہ "حزب اللہ" گروپ کو وسیع سپورٹ حاصل ہے۔

ڈریفس نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت نے اس حملے کے بارے میں اسرائیل سے رابطہ کیا تھا، لیکن انہوں نے اس دوران ہونے والی بات چیت کا ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے لبنان میں آسٹریلوی باشندوں پر زور دیا کہ وہ ملک چھوڑ دیں کیونکہ ابھی بھی تجارتی پروازوں کی آپشن موجود ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں غزہ میں اسرائیل اور تحریک "حماس" کے مابین جنگ شروع ہونے کے بعد سے "حزب اللہ" لبنان کی جنوبی سرحد کے پار اسرائیل کے ساتھ تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فائرنگ کا تبادلہ کرتی ہے۔

جمعرات-15 جمادى الآخر 1445ہجری، 28 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16466]