جنگی کوششوں میں امداد کا استعمال کرنے کے سلسلہ میں حوثیوں کے خلاف امریکی الزامات

یمن میں امریکی ایلچی کو امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کے ساتھ میڈیا بریفنگ میں شرکت کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
یمن میں امریکی ایلچی کو امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کے ساتھ میڈیا بریفنگ میں شرکت کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

یمن کے لئے امریکہ کے خصوصی مندوب ٹم لینڈرنگ نے حوثی گروپ پر الزام لگایا ہے کہ وہ یمن میں انسانیت سوز بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑائی اور جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور جنگی کوششوں میں انسانیت کی امداد کا استعمال کرتے ہوئے وہ اہل یمن کے خلاف مارب اور دیگر لڑائیوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

لینڈرنگ نے گزشتہ روز واشنگٹن میں ایک ویڈیو کانفرنس میں اپنی تقریر کے دوران واضح طور پر اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ ان کا ملک یمن میں امن کاروائی اور پرامن حل کی طرف راغب کرنے کے لئے حوثیوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ حوثیوں نے امن وسلامتی کے سلسلہ میں اپنی خواہش ظاہر کی ہے اور حوثی قیادت میں موجود عناصر نے اس کی تصدیق بھی کی ہے اور انہوں نے یمنیوں کے مابین پائے جانے والے تنازعہ کو دور کرنے کے لئے ریاض کے اقدام اور حوثیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئۓ عمان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

لینڈرنگ نے مزید کہا ہے کہ میں نے متعدد مواقع پر حوثیوں کی قانونی حیثیت کے بارے میں بات کی ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ انھیں ایک جائز اداکار کے طور پر تسلیم کرتا ہے اور ہم انہیں ایک ایسے گروپ کے طور پر جانتے ہیں جس نے خوب فائدہ اٹھایا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 15 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 25 جون 2021ء شماره نمبر [15550]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]