موساد کی ملاقاتوں کی وجہ سے برپا ہوا طوفان اور خرطوم نے اختیار کی خاموشی

26 جنوری کو خرطوم میں ایلی کوہن سے ملاقات کے دوران سوڈانی وزیر دفاع یاسین ابراہیم کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

تل ابیب کے سیاسی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو سوڈان میں خودمختار کونسل کے سربراہ عبد الفتاح البرہان اور وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک کی طرف سے ناراض پیغامات موصول ہوئے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ موساد یعنی اسرائیلی غیر ملکی انٹلیجنس سروس کے رہنماؤں نے ان کی پیٹھ پیچھے ریپڈ سپورٹ فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو کے ساتھ ملاقات کی ہے جنہیں حمیدتی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ البرہان اور حمڈوک نے ان رابطوں کو سوڈان میں جائز حکام کے خلاف "موساد" کی سازش سمجھا ہے جس نے گزشتہ سال اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا معاہدہ مکمل کیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 16 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 26 جون 2021ء شماره نمبر [15551]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]