واشنگٹن تہران کے ساتھ غیر معینہ مدت کے لئے کوئی بات چیت نہیں کرے گا

کل ایلیزیہ محل میں ہونے والی ملاقات کے بعد فرانسیسی صدر کو امریکی وزیر خارجہ کو الوداع کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل ایلیزیہ محل میں ہونے والی ملاقات کے بعد فرانسیسی صدر کو امریکی وزیر خارجہ کو الوداع کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

گزشتہ روز امریکہ اور فرانس نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ جوہری معاہدے میں واپسی کا وقت ختم ہو رہا ہے اور انہوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ اگر مذاکرات کی مدت طویل ہوئی تو تہران کی حساس جوہری سرگرمیاں فروغ پاسکتی ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میں ایک عہدیدار کی طرف سے پیرس کے پہلے اعلی سطحی دورے کے دوران وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اب بھی امریکہ کے شدید اختلافات ہیں جو اس صدارتی انتخابات کے بعد سے بات چیت کر رہا ہے جس میں سخت گیر ابراہیم رئیسی نے کامیابی حاصل کی ہے اور انہوں نے مزید کہا ہے کہ واشنگٹن تہران کے ساتھ غیر معینہ مدت کے لئے کو‏ئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

بلنکن نے اپنے فرانسیسی میزبانوں کے ساتھ اس بات پر زور دیا ہے کہ بائیڈن کا ایک اہم وعدہ 2015 میں ہونے والے جوہری معاہدے کی طرف واپس آنا ہے اور اگر ایرانی حکام کئی مہینوں سے ویانا میں جاری بات چیت کے دوران مراعات نہیں کرتے ہیں تو انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔(۔۔۔)

ہفتہ 16 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 26 جون 2021ء شماره نمبر [15551]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]