الشرق الاوسط کے ساتھ لبنانی وزیر داخلہ کی گفتگو: میں بدترین حالت سے خوفزدہ ہوں

لبنانی وزیر داخلہ محمد فہمی کو دیکھا جا سکتا ہے (قومی ایجنسی)
لبنانی وزیر داخلہ محمد فہمی کو دیکھا جا سکتا ہے (قومی ایجنسی)
TT

لبنانی نگران حکومت میں وزیر داخلہ محمد فہمی نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ بدترین حالت اور معاشرتی تحفظ کے مزید خراب ہونے سے خوفزدہ ہیں۔

فہمی نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے سماجی سلامتی کی صورتحال کے خراب ہونے کے سلسلہ میں پچھلے مارچ کو ہی آگاہ کیا تھا اور اس وقت ہمیں سخت لہجوں اور حملوں کا بھی سامنا کرنا پرا تھا اور معاملہ یہ سامنے آیا کہ ہم حق پر تھے۔۔۔ آج بدترین حالت اور معاشرتی تحفظ کے مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ بہت سے لوگ بھوکے ہیں اور وہ اپنے بچوں کی بھوک کے سوا سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے اس بات سے بھی آگاہ کیا ہے کہ جب تک صورتحال ویسی رہے گی جیسی ابھی ہے افراتفری اور انارکی میں اضافہ ہوگا لیکن یہ مکمل انارکی میں تبدیل نہیں ہوگا۔(۔۔۔)

پیر 18 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 28 جون 2021ء شماره نمبر [15553]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]