امریکہ: عراق اور شام میں ہمارے حملے ایران کو روکنے کے لئے ہیں

گزشتہ روز ایک عراقی شخص کو شدید گرمی کی لہر کے سائے میں بغداد میں پانی والے پنکھے کے سامنے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے (اے اف پی)
گزشتہ روز ایک عراقی شخص کو شدید گرمی کی لہر کے سائے میں بغداد میں پانی والے پنکھے کے سامنے کھڑا دیکھا جا سکتا ہے (اے اف پی)
TT

امریکہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شام اور عراق کے کچ مقامات پر اس کی طرف سے ہونے والے حملوں کا مقصد ایران کو روکنا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے منگل کی شام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ ان کے ملک نے شام اور عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں پر فضائی حملے کیے تاکہ شدت پسندوں اور تہران کو امریکی افواج یا ان سے متعلق جگہوں پر مزید حملے کرنے یا ان کی حمایت سے باز رکھا جاسکے۔

تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ فوجی ردعمل خطرے سے نمٹنے کے لئے غیر فوجی اختیارات کو ناکافی پائے جانے کے بعد اٹھایا گیا ہے اور اس کا مقصد کشیدگی کو کم کرنا اور مزید حملوں کی روک تھام کرنا ہے۔

مزید برآں ایران کی طرف سے عراق کو ملنے والی امداد روکے جانے سے متعلق ملنے والی اطلاعات کے سایہ میں عراق کے اندر بجلی بحران میں مزید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور اسی کے ساتھ ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے کی وجہ سے بجلی کے وزیر ماجد حنتوش نے استعفی دے دیا ہے۔

شہریوں کے گھروں میں بجلی کی فراہمی میں کمی کے نتیجے میں عوام میں روزانہ غصہ بڑھتا جارہا ہے جو بعض اوقات ایک دن میں 8 گھنٹے تک پہنچ جاتا ہے اور اسی کے ساتھ ہوا کی درجۂ حرارت میں شدید اضافہ ہوا ہے اور ایک سے زیادہ گورنریٹوں میں سرکاری اداروں کے کام بھی ٹھپ پڑے ہیں۔(۔۔۔)

جمعرات 21 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 01 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15556]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]