سوڈان کے 50 ارب قرض معاف کرنے کے لئے ایک تاریخی معاہدہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3059206/%D8%B3%D9%88%DA%88%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-50-%D8%A7%D8%B1%D8%A8-%D9%82%D8%B1%D8%B6-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%81-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%AE%DB%8C-%D9%85%D8%B9%D8%A7%DB%81%D8%AF%DB%81
سوڈان کے 50 ارب قرض معاف کرنے کے لئے ایک تاریخی معاہدہ
تاریخ کے سب سے بڑے سمجھے جانے والے عمل میں سوڈان نے اپنے 50 ارب ڈالر سے زیادہ کے غیر ملکی قرضوں کی معافی حاصل کرلی ہے (روئٹر)
سوڈان نے 50 ارب ڈالر سے زیادہ کے بیرونی قرضوں کی معافی حاصل کی ہے اور اس اقدام کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ سمجھا جا رہا ہے جس کو نئے معاشی غریب ممالک (HIPC) اقدام میں شامل کیا گیا ہے اور اس فیصلے سے سوڈان کے لئے 4 بلین ڈالر کی رقم میں عالمی ترقیاتی فنڈ سے نئے گرانٹ اور قرضے حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔
ورلڈ بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے مشترکہ بیان میں سوڈان کے 23 بلین قرضوں کو معاف کرنے کے سلسلہ میں اتفاق کیا ہے لیکن اسے دیگر اقدامات مکمل کرنے ہوں گے تاکہ موجودہ قیمت میں 50 ارب ڈالر سے زیادہ تک پہنچ سکے جو سوڈان کے بیرونی قرض کا مجموعی طور پر 90 فیصد ہے۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)