لبنانی پارلیمنٹ نے غریبوں کو ماہانہ ایک سو ڈالر کی مالی اعانت دینے کی منظوری دی ہے

بری کو گزشتہ روز پارلیمنٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
بری کو گزشتہ روز پارلیمنٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

گزشتہ روز لبنانی پارلیمنٹ نے دسیوں ہزار خاندانوں کے لئے ماہانہ 100 ڈالر کی مقدار میں فنانسنگ کارڈ قانون کی منظوری دی ہے اور حکومت اس منصوبے کو نامکمل منصوبوں کے لئے مختص ورلڈ بینک قرضوں میں سے 566 ملین ڈالر کی مالی اعانت فراہم کرے گی جبکہ حکومت نے اس پر عمل درآمد کا وعدہ کیا ہے۔

فنانسنگ کارڈ کا مطلب غریب خاندانوں کو نقد کی ادائیگی کرنا ہے جسے حکومت نے منظور کیا ہے اور اس سے بنیادی اجناس کی سبسڈی پروگرام کو کم کرنے کی اجازت ملے گی جس سے ریاست کو چھ ارب ڈالر کی سالانہ لاگت آتی ہے جبکہ اس وقت مرکزی بینک کے پاس سخت کرنسی کا ذخیرہ ہے جسے وہ بنیادی اجناس جیسے کھانے کی چیزیں آٹا اور ایندھن وغیرہ کو درآمد کرنے کے لئے استعمال کرتی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 21 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 01 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15556]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]