میامی میں ملبے کے نیچے دبے معجزات کی تلاش جاری ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3063561/%D9%85%DB%8C%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D8%A8%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%86%DB%8C%DA%86%DB%92-%D8%AF%D8%A8%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%AC%D8%B2%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D9%84%D8%A7%D8%B4-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%92
بائیڈن کو گزشتہ روز میامی میں شہری دفاع کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
میامی (فلوریڈا): علی بردی
TT
TT
میامی میں ملبے کے نیچے دبے معجزات کی تلاش جاری ہے
بائیڈن کو گزشتہ روز میامی میں شہری دفاع کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن فلوریڈا کے مشہور میامی بیچ پر واقع چیمپلین ٹاورز کمپلیکس کے جنوبی برج کے ملبے تلے دبے ہوئے متاثرین اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی کہانیاں سنتے ہی گہری حیرت زدہ حالت میں نظر آئے ہیں اور جب وہ تلاشی اور امدادی کارکنوں کے عزائم کو بلند کر رہے تھے تو کسی نے انہیں بتایا کہ اسے موقع پر ایک ایسی آواز آئی جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ کسی خاتون کی آواز ہے جو آٹھ روز قبل عمارت گرنے کے بعد بڑے پیمانے پر کنکریٹ کے ملبے تلے پھنس گئی ہے۔
ایمرجنسی، امدادی اور فائر فائٹنگ ٹیمیں اس تباہی کے بعد سے چوبیس گھنٹے ملبے کو ہٹانے میں لگی ہوئی ہے جس میں ٹاور مکمل طور پر زمین بوس ہوگیا ہے، گویا کہ عربی روٹی ہے جو ایک دوسرے کے اوپر رکھی ہوئی ہے اور انہوں نے تباہی کے ماہرین، اعلی تربیت یافتہ کتوں اور الیکٹرانک سینسروں کا استعمال کیا ہے تاکہ وہ ایک کراہ، سانس، نبض یا سانس کا احساس کرسکیں جو اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور وہ 140 سے زیادہ افراد ہیں اور یہ بتایا گیا ہے کہ متاثرین کی اعلان کردہ تعداد 20 کے قریب پہنچ گئی ہے۔(۔۔۔)
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزامhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814066-%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%AC%D8%B2%D8%A7%D8%A6%D8%B1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%81-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D8%A7%DA%BA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%D8%AA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔
"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔
انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔
اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔