فوجی ذرائع نے آپریشن "النجم الثاقب" کی فتوحات کی اہمیت اور یمن کے قلب میں زندگی کی بحالی میں اس کے کردار پر زور دیتے ہوئے البيضاء کے اسٹریٹجک مقام کی طرف اشارہ کیا ہے اور یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادی نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ البيضاء فتوحات بلاشبہ باقی صوبوں کو مثبت طور پر متاثر کرے گی۔
دریں اثنا جمہوریہ یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے، غیر قانونی اسمگلنگ اور نقل وحمل کی آزادی کو یقینی بنانے کے شعبوں میں یمنی فوجی دستوں کو مدد فراہم کرنے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایرانی تخریب کاری کی سرگرمی کا سامنا کرنے میں ان فیصلوں کا بڑا مثبت اثر پڑے گا۔(۔۔۔)
منگل 26 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 06 جولائی 2021ء شماره نمبر [15561]