البيضاء گورنریٹ کی کامیابی نے یمن کے اندر بخش دی ایک نئی زندگی

مارب میں لڑنے والے ایک محاذ پر یمنی فوج کے دو جنگجو کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
مارب میں لڑنے والے ایک محاذ پر یمنی فوج کے دو جنگجو کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

یمنی فوج کی فورسز نے ملک کے وسط میں واقع البيضاء گورنریٹ میں غیر معمولی فتوحات حاصل کی ہے جہاں وہ کل ضلع الزاہر اور اس کے آس پاس کے مقامات کو مکمل طور پر آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں پھر گورنریٹ کے دارالحکومت البيضاء شہر کی طرف بڑھے تاکہ حوثیوں کے چنگل سے آزاد کرکے اس مشن کو مکمل کیا جا سکے۔

فوجی ذرائع نے آپریشن "النجم الثاقب" کی فتوحات کی اہمیت اور یمن کے قلب میں زندگی کی بحالی میں اس کے کردار پر زور دیتے ہوئے البيضاء کے اسٹریٹجک مقام کی طرف اشارہ کیا ہے اور یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادی نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ البيضاء فتوحات بلاشبہ باقی صوبوں کو مثبت طور پر متاثر کرے گی۔

دریں اثنا جمہوریہ یمن کے نائب صدر علی محسن الاحمر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے، غیر قانونی اسمگلنگ اور نقل وحمل کی آزادی کو یقینی بنانے کے شعبوں میں یمنی فوجی دستوں کو مدد فراہم کرنے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایرانی تخریب کاری کی سرگرمی کا سامنا کرنے میں ان فیصلوں کا بڑا مثبت اثر پڑے گا۔(۔۔۔)

منگل 26 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 06 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15561]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]