اختلافات کی وجہ سے "اوپیک پلس" اجلاس ہوا منسوخ

اختلافات کی وجہ سے "اوپیک پلس" اجلاس ہوا منسوخ
TT

اختلافات کی وجہ سے "اوپیک پلس" اجلاس ہوا منسوخ

اختلافات کی وجہ سے "اوپیک پلس" اجلاس ہوا منسوخ
متحدہ عرب امارات کی جانب سے حسابات کے اختلافات کے دوران ممبر ممالک میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے "اوپیک پلس" گروپ نے پیر کے روز مقررہ پیداوار میں کمی کے معاہدے میں توسیع پر غور وفکر کرنے کے لئے میٹنگ منسوخ کردی ہے اور "اوپیک" کے سکریٹری جنرل محمد برکاندو نے کل کہا ہے کہ اجلاس کو منسوخ کردیا گیا ہے اور بعد میں دوسری تاریخ طے کی جائے گی۔

اتوار کی شام وزیر برائے توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان کی جانب سے سمجھوتہ کے لئے کچھ مراعات اور کچھ عقلیت کے بارے میں سعودی مطالبات کے باوجود کل کے اجلاس سے قبل دو طرفہ بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔

پیٹرولیم ایکسپورٹ کرنے والے ممالک روس اور دوسرے پروڈیوسروں کے درمیان اتحاد "اوپیک پلس" گروپ کے فیصلوں کو متفقہ طور پر اپنایا جانا چاہئے.(۔۔۔)

منگل 26 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 06 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15561]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]