انڈونیشیا، روس اور ہندوستان میں ایک بار پھر ہوا کورونا کا حملہ

ماسکو میں گزشتہ روز روسی شہریوں کو "کوویڈ ۔19" کا ٹیکہ لگانے کے لئے ایک مرکز کے پاس قطار میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
ماسکو میں گزشتہ روز روسی شہریوں کو "کوویڈ ۔19" کا ٹیکہ لگانے کے لئے ایک مرکز کے پاس قطار میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے (اے بی)
TT

"کوویڈ ۔19" کی وباء نے اپنے تغیر پذیر ورزن کے ذریعہ کئی ممالک، خاص طور پر انڈونیشیا، روس اور ہندوستان پر دوبارہ حملے کیا ہے جبکہ دنیا میں اس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تعداد چار لاکھ ہوگئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 184 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

گزشتہ روز انڈونیشیا میں وائرس سے روزانہ اموات کی ایک ریکارڈ تعداد دیکھنے کو ملی ہے جو 728 تک پہنچ گئی ہے جبکہ نئے انفیکشن کی تعداد 31،000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسی طرح گزشتہ روز روسی صحت کے حکام نے 737 افراد کی ہلاکت اور 23،378 افراد کے متاثر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

"تاس" نامی روسی ایجنسی کے مطابق وبائی بیماری کے آغاز کے بعد سے روزانہ مرنے والوں کی تعداد روس میں اتوار کے دن سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

مئی کے شروع میں متاثرین کی تعداد عروج پر پہنچنے کے بعد منتقل ہونے والے حالات کے مقابلہ میں جون کے دوران ہندوستان میں "کویڈ - 19" بیماری کے نتیجے میں ہونے والے اموات کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی دوسری لہر کی ہلاکت کا اعلان کرنے کے لئے حکام پر دباؤ بھی بنایا جا رہا ہے۔(۔۔۔)

بدھ 27 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 07 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15562]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]