وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان نے کہا ہے کہ ہم دشمن کے زیر قبضہ اراضی کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے ایک بڑی کارروائی کا ارادہ کر رہے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ اس آپریشن کے لئے زمین پر ہماری فورسز کو منظم کیا جارہا ہے۔"
اس دوران واشنگٹن میں سیاسی حلقے تنازعات اور الجھنوں کی کیفیت میں ہیں کیونکہ صدر جو بائیڈن نے 11 ستمبر کے حملوں کی بیسویں برسی کے موقع پر افغانستان سے تمام امریکی افواج کے انخلا کے فیصلے کیا ہے اور اس کی تصدیق وزارت دفاع (پینٹاگون) نے بھی کی ہے یہ کہہ کر کہ انخلا کا عمل شیڈول وقت سے پہلے تیز رفتاری کے ساتھ چل رہا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 27 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 07 جولائی 2021ء شماره نمبر [15562]