ترکی افغانستان جانے کے لئے شامی جنگجوؤں سے مذاکرات کررہا ہے

9 جون کو ترکی کی سرحد کے قریب شمالی شام میں شمسی توانائی سے پیداواری خلیوں کی فضائی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
9 جون کو ترکی کی سرحد کے قریب شمالی شام میں شمسی توانائی سے پیداواری خلیوں کی فضائی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
TT

شامی کارکنوں اور سیریئن آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ ترکی شام میں حزب اختلاف کے جنگجوؤں سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کی حفاظت کرنے کے لئے افغانستان بھیجنے کے لئے بات چیت کر رہا ہے۔

آبزرویٹری نے کہا ہے کہ انقرہ اور شام کے وفادار دھڑوں کے رہنماؤں کے مابین اپنے ممبروں کو افعانستان اور خاص طور پر کابل بھیجنے کے لئے اتفاق رائے ہوا ہے اور یہ معاہدہ ویسے ہی ہے جیسے لیبیا اور قرہ باغ کے لئے ہوا تھا لیکن اس بار معاملہ مختلف ہوگا کیونکہ ان لوگوں کی بھرتی ترکی کی سیکیورٹی کمپنی اور سرکاری معاہدوں کے تحت ہوگی اور انہیں وہاں سرکاری طور پر بھیجنے کا کام ہوگا۔

ان خبروں کے سلسلہ میں انقرہ یا شام کے حزب اختلاف کے دھڑوں کی طرف سے تاحال کوئی سرکاری تاثرات سامنے نہیں آئے ہیں۔

آبزرویٹری نے توقع کی ہے کہ یہ کارروائی ستمبر میں شروع ہوگی اور ترک انٹیلی جنس کابل ایئرپورٹ، سرکاری اداروں اور ہیڈ کوارٹرز اور بین الاقوامی فوج کی حفاظت کے لئے شامی عناصر کا انتخاب کرنے پر کام کرے گی اور اس کے بدلے میں ماہانہ دو سے تین ہزار امریکی ڈالر کے درمیان تنخواہ ملے گی اور انہوں نے مزید کہا کہ یہ فائل ابھی زیر مطالعہ ہے اور اس پر عمل درآمد اور تیاری کے مرحلے تک نہیں پہنچی ہے۔(۔۔۔)

بدھ 27 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 07 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15562]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]