"کورونا" اقدامات کو کم کرنے کے لئے جلدی مچانے کے سلسلہ میں دی گئی آگاہی

فروری 2020 میں جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران مائک ریان اور ٹیڈروس گریبیسس کی فائل فوٹو دیکھی جا سکتی ہے (اے بی)
فروری 2020 میں جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران مائک ریان اور ٹیڈروس گریبیسس کی فائل فوٹو دیکھی جا سکتی ہے (اے بی)
TT

گزشتہ روز عالمی ادارۂ صحت نے ممالک کو "کورونا" سے لڑنے کے لئے اقدامات کے سلسلہ میں آسانی پیدا کرنے  میں جلد بازی نہ کرنے سے آگاہ کیا ہے اور تھوڑا انتظار کرنے کی ہدایت دی ہے اور یہ ایسے وقت میں ہدایت دی گئی ہے جب انفیکشن میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں تنظیم کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گھبریئس نے آنے والے مہینوں میں تیسری بوسٹر خوراک شروع کرنے کے لئے ویکسین کی اعلی کوریج والے کچھ ممالک کی منصوبہ بندی، عوامی صحت کے لئے ان کے معاشرتی اقدامات کو ترک کرنے اور انتظار نہ کرنے کے سلسلہ میں تنقید کی ہے اور کہا کہ کہ گویا وبائی بیماری کا خاتمہ ہوچکا ہے اور یہ بھی کہا کہ دنیا ایک خطرناک مرحلے میں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کوویڈ -19 کی وجہ سے ریکارڈ کردہ 40 لاکھ اموات کی دہلیز کو پار کیا ہے۔

گیبریئس نے ویکسینوں کی فوری اور منصفانہ تقسیم کے لئے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین نیشنلزم جہاں مٹھی بھر ممالک کو شیر کا حصہ مل گیا ہے اخلاقی طور پر ناقابل برداشت ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 28 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 08 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15563]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]