سلامتی کونسل نے شام تک سرحد پار امداد کی فراہمی کے طریقۂ کار میں کی توسیع

سلامتی کونسل نے شام تک سرحد پار امداد کی فراہمی کے طریقۂ کار میں کی توسیع
TT

سلامتی کونسل نے شام تک سرحد پار امداد کی فراہمی کے طریقۂ کار میں کی توسیع

سلامتی کونسل نے شام تک سرحد پار امداد کی فراہمی کے طریقۂ کار میں کی توسیع
جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی ہے جو شرائط کے مطابق تجدید کے قابل ہے اور اس قرار داد کی بنیاد پر دمشق کی رضامندی کے بغیر شام کے سرحد پار انسانی امداد کی فراہمی کے طریقۂ کار میں چھ ماہ کی بوسیع ہوگی اور یہ فیصلہ سابقہ فیصلہ کی مدت ختم ہونے سے ایک دن قبل لیا گیا ہے۔

حتمی متن میں دو مسابقتی پروجیکٹس کا امتزاج ہے، پہلا آئرلینڈ اور ناروے کے لئے اور دوسرا روس کے لئے ہے تاہم توسیع کی مدت دو مختلف تشریحات کا موضوع بنا ہوا ہے کیونکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک سال کے لئے ہے جبکہ روس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ چھ ماہ کے لئے ہے جو سال کے آخر میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی آئندہ رپورٹ کی روشنی میں طے کیا جائے گا۔

ووٹوں کے حوالے سے آخری لمحے تک مشاورت جاری رہی ہیں اور ایک سفارتکار نے اپنی شناخت نہ بتائے جانے کی شرط کے ساتھ کہا ہے کہ یہ بات مذاکرات کو مکمل کرنے کے لئے مزید وقت دینے کے لئے تھی کیونکہ امریکہ باب الہوی عبور کو ایک سال کے لئے بڑھانا چاہتا ہے جبکہ روس شامی حکومت کے ساتھ معاہدے پر دباؤ ڈالنے کے لئے چھ ماہ کے لئے پرزور ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 30 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 10 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15565]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]