صدر ہائٹی کے قتل میں دو امریکی اور 26 کولمبیائی باشندے ہوئے شریک

قتل کی کاروائی میں شریک ہونے والے 28 افراد میں سے گرفتار ہونے والے بعظ مشتبہ افراد کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
قتل کی کاروائی میں شریک ہونے والے 28 افراد میں سے گرفتار ہونے والے بعظ مشتبہ افراد کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

ہائٹی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ہائٹی کے صدر جوولن موئس کے قتل کا ذمہ دار کمانڈو دستہ 26 کولمبیائی اور دو امریکیوں پر مشتمل ہے اور پولیس ڈائریکٹر جنرل لیون چارلس نے عبوری وزیر اعظم کلاڈ جوزف کے ساتھ دارالحکومت پورٹ-او-پرنس سے ٹیلیویژن پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ دو کولمیائی باشندوں کے علاوہ ہائٹی نژاد دو امریکی افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تین کولمبیائی ہلاک ہوئے ہیں اور آٹھ دیگر ابھی بھی فرار ہیں۔

نشریاتی پروگرام کے دوران گرفتار ملزمان کو زمین پر بیٹھے ہوئے اور ہتھکڑی لگے ہوئے دکھایا گیا ہے جن میں سے کچھ کو شدید چوٹیں بھی آئیں ہیں اور چارلس نے مزید کہا ہے کہ اس معاملہ کا تعلق 28 حملہ آوروں کے کمانڈو سے ہے جن میں 26 کولمبیائی باشندے بھی شامل ہیں جنھوں نے صدر کے قتل کے لئے یہ آپریشن کیا تھا اور چارلس نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کے زیر استعمال ہتھیار اور مواد بھ؛ برآمد ہوئے ہیں اور انہوں نے دیگر آٹھ حملہ آوروں کی تلاش کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے دو امریکی شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن جمعرات کو کہا ہے کہ اس نے تحقیقات میں ہائٹی پولیس کی مدد کرنے پر اتفاق کیا ہے اور امریکہ میں ہائٹی کے سفیر پیکیٹ ایڈمنڈ نے کہا ہے کہ قاتل انتہائی تربیت یافتہ اور بھاری ہتھیاروں سے لیس غیر ملکی فوجی تھے اور انہوں نے ظاہر کیا کہ وہ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے ایجنٹ ہیں۔

تائپے میں تائیوان کی حکومت نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ہائٹی پولیس جمعرات کو ہائٹی میں واقع اپنے سفارت خانے میں داخل ہوئی ہے اور کچھ مسلح ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو عمارت میں گھس کر وہاں چھپ گئے تھے۔

سفارت خانے نے فرانسیسی زبان میں دئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے شام چار بجے کے قریب آپریشن شروع کیا اور 11 مشتبہ افراد کو کامیابی کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے اور یہ عمل آسانی سے مکمل ہو گیا اور تائیوان کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان جوآن او نے کہا ہے کہ سفارتخانہ کو قتل کے تناظر میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بدھ کو بند کردیا گیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 30 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 10 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15565]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]