نشریاتی پروگرام کے دوران گرفتار ملزمان کو زمین پر بیٹھے ہوئے اور ہتھکڑی لگے ہوئے دکھایا گیا ہے جن میں سے کچھ کو شدید چوٹیں بھی آئیں ہیں اور چارلس نے مزید کہا ہے کہ اس معاملہ کا تعلق 28 حملہ آوروں کے کمانڈو سے ہے جن میں 26 کولمبیائی باشندے بھی شامل ہیں جنھوں نے صدر کے قتل کے لئے یہ آپریشن کیا تھا اور چارلس نے مزید کہا کہ حملہ آوروں کے زیر استعمال ہتھیار اور مواد بھ؛ برآمد ہوئے ہیں اور انہوں نے دیگر آٹھ حملہ آوروں کی تلاش کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے دو امریکی شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن جمعرات کو کہا ہے کہ اس نے تحقیقات میں ہائٹی پولیس کی مدد کرنے پر اتفاق کیا ہے اور امریکہ میں ہائٹی کے سفیر پیکیٹ ایڈمنڈ نے کہا ہے کہ قاتل انتہائی تربیت یافتہ اور بھاری ہتھیاروں سے لیس غیر ملکی فوجی تھے اور انہوں نے ظاہر کیا کہ وہ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے ایجنٹ ہیں۔
تائپے میں تائیوان کی حکومت نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ہائٹی پولیس جمعرات کو ہائٹی میں واقع اپنے سفارت خانے میں داخل ہوئی ہے اور کچھ مسلح ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو عمارت میں گھس کر وہاں چھپ گئے تھے۔
سفارت خانے نے فرانسیسی زبان میں دئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے شام چار بجے کے قریب آپریشن شروع کیا اور 11 مشتبہ افراد کو کامیابی کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے اور یہ عمل آسانی سے مکمل ہو گیا اور تائیوان کی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان جوآن او نے کہا ہے کہ سفارتخانہ کو قتل کے تناظر میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بدھ کو بند کردیا گیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 30 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 10 جولائی 2021ء شماره نمبر [15565]