امداد میں توسیع کے بعد ماسکو نے ادلب کے دیہی علاقوں میں کی بمباری

پرسو روز سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے نمائندوں کو شام کی طرف امداد کی فراہمی کے بین الاقوامی طریقۂ کار کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اقوام متحدہ)
پرسو روز سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے نمائندوں کو شام کی طرف امداد کی فراہمی کے بین الاقوامی طریقۂ کار کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اقوام متحدہ)
TT

ادلب اور جنوبی ترکی کے مابین باب الہوا کے ذریعہ انسانی امداد کے طریقۂ کار کو بڑھانے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے اجراء کے دوسرے ہی دن بعد روسی جنگی طیاروں نے شمال مغربی شام میں جنوبی ادلب پر حملے  کر ڈالے ہیں۔

سیریئن آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے ادلب کے جنوبی علاقوں میں جبل الزاویہ کے حرش جوزف کے علاقے پر حملے کئے ہیں اور اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا ہے کہ اس علاقے میں تحریر الشام سے تعلق رکھنے والا فوجی ہیڈکوارٹر ہے جسے سلامتی کونسل نے دہشت گرد تنظیم کے طور پر درجہ بند کیا ہے اور آبزرویٹری نے مزید کہا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے اس سے قبل مغربی شام میں لاذقیہ کے شمالی دیہی علاقے میں جبل الاکراد کے کبانا محور پر بمباری کی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پرسو شام امریکہ اور روس کے تصفیہ کے بعد سرحد پار امداد فراہم کرنے کے لئے بین الاقوامی قرارداد میں توسیع کے حق میں ووٹ دیا ہف اور ایک مغربی سفارت کار نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ اس نئے فیصلے میں روسی فریق کے لئے بڑی امریکی مراعات شامل ہیں جس نے پچھلے برسوں میں شام کے بارے میں امریکی اور مغربی خطوط کی سرخ لکیروں کی خلاف ورزی کی ہے۔(۔۔۔)

اتوار 01 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 11 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15566]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]