وسیع اقتصادی اتحاد کے لئے سعودی عرب اور عمان کے درمیان ایک سربراہی اجلاس

سعودی عرب اور عمان کے کاروباری شعبے معاشی اتحاد، تجارت اور سرمایہ کاری تعاون میں مستقبل کی چھلانگ کے منتظر ہیں (الشرق الاہوسط)
سعودی عرب اور عمان کے کاروباری شعبے معاشی اتحاد، تجارت اور سرمایہ کاری تعاون میں مستقبل کی چھلانگ کے منتظر ہیں (الشرق الاہوسط)
TT

ایک ایسے وقت میں جب آج اتوار کو نیوم (ملک کے شمال مغرب میں) شہر میں سعودی عرب اپنے مہمان سلطان عمان ہیثم بن طارق کا استقبال کیا ہے جو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر ملک تشریف لائۓ ہیں اور دونوں ممالک کے کاروباری شعبے کو توقع ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاس میں شراکت کی وجہ سے وسیع تر معاشی انضمام کی راہ ہموار ہوگی۔

سلطان عمان کے ذریعہ سعودی عرب کا دورہ دو روز تک جاری رہے گا اور اس میں مشترکہ تعاون کے افق کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے مابین رابطہ کونسل کا آغاز کرنا بھی شامل ہے جبکہ سعودی عمانی بزنس کونسل اور فیڈریشن آف سعودی چیمبر نے تصدیق کی ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین آج ہونے والے اجلاس کی وجہ سے دونوں ممالک کی معیشتوں کی صلاحیتوں کو اکٹھا کرنے، تجارتی تعاون کو آگے بڑھانے، سرمایہ کاری کے ترقی کے مواقع کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری مستحکم ہوگی۔(۔۔۔)

اتوار 01 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 11 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15566]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]