نیوم اجلاس کی وجہ سے سعودی عمانی تعاون میں ہوا مزید اضافہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3088616/%D9%86%DB%8C%D9%88%D9%85-%D8%A7%D8%AC%D9%84%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%B9%D9%85%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D9%88%D9%86-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D9%85%D8%B2%DB%8C%D8%AF-%D8%A7%D8%B6%D8%A7%D9%81%DB%81
نیوم اجلاس کی وجہ سے سعودی عمانی تعاون میں ہوا مزید اضافہ
شاہ سلمان کو کل نیوم میں سلطان ہیثم کا استقبال کرتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے اور ساتھ میں شہزادہ محمد بن سلمان بھی ہیں (ایس پی اے)
گزشتہ روز نیوم میں سعودی عرب اور عمان کے درمیان ایک سربراہی کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے جس کی صدارت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے سعودی عرب کے وزیر دفاع، نائب وزیر اعظم، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دونوں طرف کے سینئر وزراء اور عہدیدارزں کی موجودگی میں کی ہے۔ یہ سربراہی کانفرنس مشترکہ رابطہ کونسل کے افتتاح کے بعد اختتام پذیر ہوئی ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے ہوں گے کیونکہ دونوں فریقین نے خادم حرمین شریفین اور سلطان عمان کے سلطان کے درمیان ہونے والے سرکاری مذاکرات کے اس اجلاس کے بعد افہام وتفہیم کے ایک دستاویز پر دستخط کیا ہے جس میں دونوں برادر ممالک کی رہنماؤں کے مابین تاریخی طور پر قائم برادرانہ تعلقات، مشترکہ تعاون کے امکانات اور اس کو بڑھانے اور ترقی کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
شاہ سلمان اور سلطان ہیثم نے ایک دوسرے کو اعزازات سے نوازا ہے کیونکہ خادم حرمین شریفین نے شاہ عبد العزیز میڈل سلطان ہیثم کی تعریف میں پیش کیا جنہوں نے شاہ سلمان کو آل سعید میڈل پیش کیا ہے جو عمانی اعزاز کا سب سے بڑا درجہ ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)