2023 سے پہلے کورونا غائب نہیں ہوگا

گزشتہ روز اسپین کے شہر بارسلونا میں کورونا مریضوں کے لئے ایک انتہائی نگہداشت وارڈ کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز اسپین کے شہر بارسلونا میں کورونا مریضوں کے لئے ایک انتہائی نگہداشت وارڈ کی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (اے ایف پی)
TT

یوروپی یونین کے خارجی تعلقات کے عہدیدار جوزپ بوریل نے اعلان کیا ہے کہ یورپ نے "کورونا" وبائی مرض سے باہر نکلنا شروع کردیا ہے لیکن 2023 سے پہلے پوری دنیا اس پر قابو نہیں پائے گی اور یوروپی عہدیدار نے وضاحت کی ہے کہ افریقہ، لاطینی امریکہ اور ہندوستان میں صحت کی صورتحال اب بھی نازک ہے جو اب بھی اس وباء سے دوچار ہیں اور اس کی وجہ سے کورونا وائرس کے خاتمے میں مزید وقت لگ جائے گا اور خاص طور پر نئے ورزن کے وجود کے بعد تو اس میں مزید وقت لگے گا۔  

بورل یورپی فورم میں "کوویڈ ۔19" وائرس کی روک تھام کے بارے میں خطاب کر رہے تھے جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی طرف سے تمام ممالک میں ویکسین کی تیزی اور منصفانہ تقسیم نہ کرنے کے نتائج سے متعلق انتباہ کو یاد کیا ہے۔

اسی سلسلہ میں عالمی ادارۂ صحت نے اس بات سے متنبہ کیا ہے کہ یوروپی برصغیر ایک نئے وبا کی لہر کا سامنا کر سکتا ہے جو گزشتہ سال کے موسم بہار میں دیکھے گئے سے کم خطرناک ہے اور انہوں نے وضاحت کی ہے کہ نئی لہر میں بہت زیادہ تعداد میں انفیکشن پایا جاسکتا ہے حالانکہ ویکسینیشن مہموں کی وجہ سے اموات نمایاں طور پر کم ہوں گی۔(۔۔۔)

پیر 02 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 12 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15567]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]