سلطان عمان ہیثم بن طارق کے سعودی عرب دورہ کے اختتام سے قبل کل جاری ہونے والے اس بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یمنی بحران کا جامع سیاسی حل خلیج کے اقدام، اس پر عمل درآمد کے طریقہ کار، جامع یمنی قومی مکالمہ کانفرنس کے نتائج، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2216، یمنی بحران کے خاتمے کے لئے سعودی اقدام اور یمنی عوام کے انسانی پریشانیوں کو ختم کرنے پر مبنی ہے۔
بیان میں دونوں ممالک کے مابین تعاون اور ایرانی جوہری اور میزائل فائل کے تمام اجزاء اور صورتحال کے ساتھ سنجیدگی اور مؤثر طریقے سے معاملہ کرنے کی اہمیت کی طرف اس طرح نشاندہی کی گئی ہے جس سے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استقرار واستحکام حاصل ہو سکے اور اچھی ہم آہنگی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی جواز کے لئے احترام اور خطے کو تمام غیر مستحکم سرگرمیوں سے بچایا جا سکے۔(۔۔۔)
منگل 03 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 13 جولائی 2021ء شماره نمبر [15568]