الشرق الاوسط کے ساتھ میٹ ڈیمن کی گفتگو: "اسٹیل واٹر" ایک حقیقی کہانی سے متاثر ہے

الشرق الاوسط کے ساتھ میٹ ڈیمن کی گفتگو: "اسٹیل واٹر" ایک حقیقی کہانی سے متاثر ہے
TT

الشرق الاوسط کے ساتھ میٹ ڈیمن کی گفتگو: "اسٹیل واٹر" ایک حقیقی کہانی سے متاثر ہے

الشرق الاوسط کے ساتھ میٹ ڈیمن کی گفتگو: "اسٹیل واٹر" ایک حقیقی کہانی سے متاثر ہے
فلمی اداکار میٹ ڈیمن نے بتایا ہے کہ "اسٹیل واٹر" فلم جس میں انہوں نے "بین بیکر" کا کردار ادا کیا ہے ایک ایسی سچی کہانی سے ماخوذ ہے جو تقریبا 14 سال قبل اسی طرح کے حالات میں قتل کے الزام میں پھنسی ایک طالبہ علم کے ساتھ پیش آیا تھا لیکن ہدایتکار ٹام میکارتھی نے اس واقعے سے متاثر نہ ہوتے ہوئے ایک مختلف اسکرپٹ لکھی جس نے اسے ایک نیا زاویہ دے دیا ہے۔

ڈیمن نے کہا ہے کہ اسٹیل واٹر فلم میری رائے میں شوق دلانے والی فلم سے کہیں زیادہ سنسنی خیز ہے اور اس میں اس دنیا سے ایک عام امریکی آدمی کے رشتہ کو پیش کیا گیا ہے جسے اس سے پہلے کبھی بھی اس دنیا سے سابقہ نہیں ہوا ہے اور وہ بھی اسے نہیں جانتی ہے۔
 
ڈیمن کی گفتگو کانس فیسٹول میں جانے سے پہلے سامنے آئی ہے جہاں انہوں نے یہ فیسٹول منایا اور تقریبا 5 منٹ تک کھڑے سامعین کا استقبال کرتے ہوئے آنسو بہائے اور "الشرق الاوسط" نے ان سے انٹرنیٹ پر ایک مجازی میٹنگ کے ذریعے گفتگو کی ہے جس میں انہوں نے اپنی اداکاری کے انداز اور اپنی اس نئی فلم کے کچھ پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔(۔۔۔)

منگل 03 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 13 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15568]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]