ایران کی ملیشیاؤں پر ردعمل ظاہر کرنے کے لئے بائیڈن پر دباؤhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3088676/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D9%84%DB%8C%D8%B4%DB%8C%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%D8%B1%D8%AF%D8%B9%D9%85%D9%84-%D8%B8%D8%A7%DB%81%D8%B1-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF%D8%A8%D8%A7%D8%A4
ایران کی ملیشیاؤں پر ردعمل ظاہر کرنے کے لئے بائیڈن پر دباؤ
8 جولائی کو انبار میں امریکی اڈے پر حملے میں استعمال ہونے والے راکٹ لانچر کی باقیات جمع کرتی ہوئی فوج کو دیکھا جا سکتا ہے (اے بی بی)
امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو عراق اور شام میں امریکی افواج کے خلاف ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے حملوں کا آہنی ہاتھ سے جواب دینے کے لئے زیادہ دباؤ کا سامنا ہے۔
ان حملوں کے سایہ میں پیر کی شام سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ذریعہ منعقدہ ایک خفیہ بریفنگ ہوئی ہے جو کمیٹی کے ممبروں کو عراق میں جنگی مینڈیٹ کو کالعدم قرار دینے کے کسی بھی ممکنہ دباؤ سے آگاہ کرنے کے لئے تھا اور جلد ہی ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کے حملوں سے بھی واقف کرایا گیا ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)