ایران نے اپنی ملیشیاؤں سے مشرقی شام میں امریکیوں کو نشانہ بنانے کا کیا مطالبہ https://urdu.aawsat.com/home/article/3092386/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D9%85%D9%84%DB%8C%D8%B4%DB%8C%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%B4%D8%B1%D9%82%DB%8C-%D8%B4%D8%A7%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%DB%81
ایران نے اپنی ملیشیاؤں سے مشرقی شام میں امریکیوں کو نشانہ بنانے کا کیا مطالبہ
گزشتہ جون میں ایک شخص کو شمال مشرقی شام کے شہر الحسکہ کے دیہی علاقوں میں ایک گاڑی میں بچوں کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
بغداد:«الشرق الأوسط»
TT
بغداد:«الشرق الأوسط»
TT
ایران نے اپنی ملیشیاؤں سے مشرقی شام میں امریکیوں کو نشانہ بنانے کا کیا مطالبہ
گزشتہ جون میں ایک شخص کو شمال مشرقی شام کے شہر الحسکہ کے دیہی علاقوں میں ایک گاڑی میں بچوں کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے انٹلیجنس کے سربراہ حسین طائب نے گزشتہ ہفتے بغداد میں عراق کے مسلح دھڑوں کے رہنماؤں سے اپنی ملاقات کے دوران شام میں امریکی افواج کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کرنے کے لئے کہا ہے۔ رائٹرز نیوز ایجنسی نے کل مسلح دھڑوں کے 3 ذرائع اور دو عراقی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طائب نے عراق میں مسلح دھڑوں سے امریکی اہداف پر اپنے حملے تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ شام میں امریکی فوجیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کرکے اپنے حملوں میں اضافہ کریں۔
خطے کے ایک سینئر عہدیدار جنھیں ایرانی حکام نے طائب کے دورے کی بریفنگ دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ آئی آر جی سی کے انٹلیجنس کے سربراہ نے عراقی مسلح دھڑوں کے متعدد رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اور انہیں سپریم لیڈر علی خامنئی کا پیغام پہنچایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ عراق میں امریکی افواج پر دباؤ جاری اس وقت رکھیں جب تک کہ وہ خطے سے باہر نہ چلے جائیں۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)