کان میں سعودی گوشہ۔۔۔ ایک معیاری اور فعال شرکت

کان فیسٹیول میں سعودی گوشہ کی سرگرمیوں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
کان فیسٹیول میں سعودی گوشہ کی سرگرمیوں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

کان میں سعودی گوشہ۔۔۔ ایک معیاری اور فعال شرکت

کان فیسٹیول میں سعودی گوشہ کی سرگرمیوں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
کان فیسٹیول میں سعودی گوشہ کی سرگرمیوں کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
کل ہفتے کے روز ایک طرف کان فلم فیسٹیول کا 74واں سیشن کا اختتام پذير ہوا ہے تو دوسری طرف بین الاقوامی فلمی پروگرام کے بہت سارے شائقین نے اس سعودی گوشہ کا رخ کیا ہے جس کی شرکت معیاری اور فعال تھی۔

کان میں سعودی شرکت کی نمائندگی اس گوشہ کے ذریعہ کی گئی ہے جو تہوار محل کے سامنے لگائی گئی تھی اور اس کی طرف عرب اور بین الاقوامی غیرمعمولی توجہ کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور یہ تقاریب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی رہنمائی میں منعقد کی گئیں تھیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ملک میں ثقافتی اور فنکارانہ زندگی کے مختلف پہلوؤں کے اصل کام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

اگرچہ سعودی عرب نے 71ویں اجلاس میں حصہ لیا ہے لیکن اس سال اس کی شرکت مختلف رہی ہے اور سرکاری شعبوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبوں کی بھی بے مثال شرکت اور موجودگی رہی ہے کیونکہ اس میں دیگر سعودی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ فلم تنظیم، وزارت سرمایہ کاری، العلاء کی شاہی کمیشن، کنگ عبد العزیز سنٹر (اتھرا) اور بحیرہ احمر کا بین الاقوامی فلمی میلہ بھی شامل تھے۔(۔۔۔)

جمعہ 06 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 16 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15571]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]