ٹکنالوجی کی وجہ سے "کورونا" کے زمانے میں "سمارٹ زیارت" کا ہوا ایجاد

حج کی ادائگی کو آسان بنانے والے متعدد تقنیات کے ضمن میں زمزم کے پانی کو تقسیم کرتے ہوئے روبورٹ کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
حج کی ادائگی کو آسان بنانے والے متعدد تقنیات کے ضمن میں زمزم کے پانی کو تقسیم کرتے ہوئے روبورٹ کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
TT

اس سال سعودی عرب کی طرف سے حجاج کرام کی تعداد کو کم کرنے اور حج کو صرف اپنے شہریوں اور 150 مختلف ملکوں کے باشندوں کے لئے محدود رکھنے کے فیصلہ کے بعد 60 ہزار عازمین حج کورونا وبائی امراض "کوویڈ ۔19" کے حالات کی وجہ سے ایک چھوٹی تعداد اور جدید ٹکنالوجی کے ساتھ ایک استثنائی حج میں اپنی عبادات ادا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

چونکہ یہ ایک استثنائی حج ہے؛ لہذا سعودی عرب میں متعلقہ اداروں نے متعدد تکنیکوں کے ذریعہ رواں سال عازمین کی خدمت کے لئے ٹکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے تمام ذرائع مہیا کیے ہیں جن سے عبادات کی ادائگی میں سہولت پیدا ہوئی ہے اور انفیکشن یا کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا کرنے کے سلسلہ میں عازمین حج محفوظ ہیں اور ان کی صحت اچھی ہے۔

الیکٹرانک حج

الیکٹرانک حج کے آغاز کا مطلب گھریلو عازمین حج کے لئے کمپنیوں اور اداروں کے ذریعہ پیش کردہ متعدد سروس پروگراموں کی نمائش کے لئے ایک نفیس الیکٹرانک پورٹل میں نظام اور اعداد وشمار ہے جو وزارت حج حج ادا کرنے کے خواہشمند افراد کو انتخاب کرنے کے لئے مہیا کرتی ہے جو ان کے مناسب ہو اور جس سے انہیں مختلف خدمات کے سلسلہ میں کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ برقی معاہدہ کرنے کی اجازت مل سکے اور اس پورٹل میں 550 ہزار سے زیادہ افراد کی رجسٹریشن ہوئی ہے جن میں سے 60 ہزار کو رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے اور فیسوں کو آن لائن ادا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

عبادات کے کارڈ
ہر حاجی کو ایک شائع اسمارٹ کارڈ دیا جائے گا جو نزدیکی فیلڈ مواصلاتی ٹیکنالوجی "این ایف سی" کے ساتھ کام کرے گا جس کے ذریعہ یہ کارڈ مختلف خصوصیات اور خدمات پیس کرے گا جیسے کہ حاجیوں کی رہائشی اور ذاتی معلومات، مقدس مقامات میں ان کے رہنے کی جگہ، مختلق مقامات میں داخل ہونا اور غیر منظم حج کی حد بندی کرنا۔(۔۔۔)

اتوار 08 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 18 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15573]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]