شام میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے سلامتی کونسل کا اجلاس

گیئر پیڈرسن
گیئر پیڈرسن
TT

شام میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے سلامتی کونسل کا اجلاس

گیئر پیڈرسن
گیئر پیڈرسن
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج ایک بند اجلاس منعقد کرے گی جس کے دوران وہ شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی جییر پیڈرسن سے سیاسی صورتحال کو آگے بڑھنے کے مواقع کے بارے میں سنے گی اور ملک کے شمال مغرب میں لاکھوں شامی باشندوں کے لئے سرحدوں کے ذریعہ انسانی امداد کی فراہمی کے طریقہ کار میں وسعت پیدا کرنے کے لئے 2585 قرارداد جاری کرنے کے سلسلہ میں 15 ممبر ممالک کی طرف سے دس دن پہلے معاہدے پر اتفاق کے بعد سے یہ اپنی نوعیت کی پہلی میٹنگ ہے۔

پیڈرنسن نے جینیوا سے کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کے ذریعہ نیویارک میں جمع ہونے والے کونسل کے ممبروں کو بریفنگ پیش کی ہے اور ساتھ ہی گزشتہ 9 جولائی کو قرارداد 2585 میں ظاہر ہونے والی تعاون کی روح کے ساتھ اپنی امید کا بھی اظہار کیا                    ہے۔(۔۔۔)

پیر 09 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 19 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15574]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]