دوسرے استثنائی حج کی کامیابی کے لئے قطعی اقدامات

گزشتہ روز ترویہ کے دن زائرین کو ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
گزشتہ روز ترویہ کے دن زائرین کو ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

دوسرے استثنائی حج کی کامیابی کے لئے قطعی اقدامات

گزشتہ روز ترویہ کے دن زائرین کو ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
گزشتہ روز ترویہ کے دن زائرین کو ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
گزشتہ روز ترویہ کا دن گزارنے کے بعد بیت اللہ شریف کے زائرین مزدلفہ کی طرف کوچ کرنے کی تیاری کے لئے آج عظیم ترین رکن کی ادائگی کے لئے عرفات کی سر
زمین پر کھڑے ہیں اور عازمین حج "کورونا" وبائی امراض کے وجود میں آنے کے بعد سے دوسری استثنائی زیارت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر کے تحت اپنی عبادات ادا کر رہے ہیں۔

حج کے امور کے نظم ونسق سے وابستہ ادارہ نے اس موسم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائی کو متحرک کیا ہے اور پچھلے سال کے حج کے مقابلے میں اس سال تعداد بھی دگنی ہوگئی ہے اور یہ سب انسانیت پر وبائی امراض کی طرف سے عائد شرائط کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ نے کل شام ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ہجوم کو منظم کرنے اور ان کے انتظام کرنے کے منصوبے ترتیب کے مطابق چل رہے ہیں اور اس بات پر بھی زور دیا کہ احتیاطی اقدامات کے مطابق حاجی کو منی کے علاقے میں نقل وحرکت کی آزادی حاصل ہے۔(۔۔۔)

پیر 09 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 19 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15574]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]