عازمین حج "عقبۂ کبری" کی رمی کے لئے مینا لوٹ رہے ہیں

گزشتہ روز عرفات کی پاکیزہ زمین پر عازمین حج کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز عرفات کی پاکیزہ زمین پر عازمین حج کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

گزشتہ رات بیت اللہ شریف کے عازمین نے طواف افاضہ اور سعی کے لئے مکہ جانے سے پہلے "عقبۂ کبری" کی رمی اور قربانی دینے کے لئے مزدلفہ سے منى کے لئے کوچ پھر سر منڈوانے اور بال چھوٹا کروانے کا آغاز کیا ہے اور اللہ کے ان مہمانوں نے گزشتہ روز اپنا دن عرفات کی پاکیزہ زمین پر گزارا ہے اور اس سے پہلے انہیں بسوں کے ذریعہ منى سے کامیابی کے ساتھ لایا گیا ہے اور انہوں نے نمرہ کی مسجد میں سنت نبوی کی پیروی کرتے ہوئے نماز ظہر اور عصر کو جمع اور قصر کرتے ہوئے ایک اذان اور دو اقامت کے ساتھ ادا کی ہے۔ 

گزشتہ روز سعودی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ تمام عازمین کی صحت کی صورتحال تسلی بخش ہے اور کورونا وائرس کا کوئی کیس ریکارڈ نہیں ہوا ہے۔

وزارت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے حج سیکٹرز کے لئے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اب تک کے تمام اشارے حج کی حفاظت اور حجاج کی صحت کی تصدیق کرتے ہیں اور اسی طرح وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلہوب نے بتایا ہے کہ منى سے عرفات تک کی کارروائی میں صرف 4 گھنٹے لگے ہیں اور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا ہے۔(۔۔۔)

منگل 10 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 20 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15575]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]