لبنانی عدلیہ مرکزی بینک کے گورنر کا تعاقب کر رہی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3096201/%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%B9%D8%AF%D9%84%DB%8C%DB%81-%D9%85%D8%B1%DA%A9%D8%B2%DB%8C-%D8%A8%DB%8C%D9%86%DA%A9-%DA%A9%DB%92-%DA%AF%D9%88%D8%B1%D9%86%D8%B1-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D9%82%D8%A8-%DA%A9%D8%B1-%D8%B1%DB%81%DB%8C-%DB%81%DB%92
لبنانی عدلیہ مرکزی بینک کے گورنر کا تعاقب کر رہی ہے
لبنانی مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامہ کو دیکھا جا سکتا ہے (مرکزی ایجنسی)
گزشتہ روز لبنانی شہری پبلک پراسیکیوشن کے ذریعہ سنٹرل بینک کے گورنر ریاض سلامہ سے ان کی دولت کے منبع کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے کے امتیازی فیصلے میں مشغول تھے اور یہ معاملہ امریکی سفارتخانے کی طرف سے امریکی وزارت خزانہ کے مالی جرائم اور دہشت گردی کی مالی اعانت کا مقابلہ کرنے والے دفتر سے ایک وفد کی بیروت آمد کے اعلان کے ساتھ اٹھا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے مرکزی فوجداری تحقیقاتی محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ لبنان سے باہر موجود سلامہ کو طلب کرنے کے فیصلے سے اس شرط کے ساتھ آگاہ کریں کہ وہ اگست کے شروع میں پوچھ گچھ کے لئے تاریخ مقرر کریں اور عدالتی ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ تفتیش میں سلامہ ٰ کی دولت کی مقدار اور وسائل جاننے پر مرکوز ہوگی اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لبنانی اندازے کے مطابق ان کی دولت تقریبا 500 ملین ڈالر ہے۔
جہاں تک امریکی وفد کے اچانک دورے کا تعلق ہے تو الشرق الاوسط کو معلوم ہوا کہ اس وفد میں امریکی محکمۂ خارجہ میں پابندیوں کی فائل سے متعلق اہلکار شامل ہیں۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)