اسرائیل نے وسطی شام میں حزب اللہ کے مضبوط گڑھ پر کی بمباری

کل شام کے شمال مغرب میں ادلب کے جنوب میں حکومتی فورسز کے بمباری کے نتیجے میں ایک شخص کو اپنے تباہ شدہ مکان کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

شام کے فضائی دفاع نے گزشتہ روز صبح سویرے ان اسرائیلی میزائل کو روک دیا ہے جن کے ذریعہ ملک کے وسطی علاقے حمص گورنریٹ کے القصیر علاقے میں حزب اللہ کے مضبوط گڑھ کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ دو دنوں کے درمیان شام میں دوسرا اسرائیلی حملہ ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز صبح سویرے اسرائیلی دشمن نے حمص کے مغربی دیہی علاقوں کے القصیر علاقے کے کچھ مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے شمال مشرقی بیروت سے فضائی حملہ کیا تھا جبکہ آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ یہ حملے اسرائیلی فوج نے ضبعہ فوجی ہوائی اڈے اور القصیر کے علاقے میں لبنانی حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے فوجی مقامات کو نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے اسلحہ کی تباہی ہوئی ہے۔

2013 میں حزب اللہ نے القصیر کے علاقے میں حزب اختلاف کے دھڑوں کے خلاف اپنی پہلی عوامی لڑائ لڑی تھی اور شام کی سرکاری فوجوں نے اسی سال جون میں اس کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔(۔۔۔)

جمعہ 13 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 23 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15578]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]