سعودی عرب نے صحت کے ساتھ حج کی کامیابی کا کیا اعلان

گزشتہ روز عبادات مکمل کرنے کے بعد عازمین حج کو الوداعی طواف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (فوٹو: بشیر صالح)
گزشتہ روز عبادات مکمل کرنے کے بعد عازمین حج کو الوداعی طواف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (فوٹو: بشیر صالح)
TT

سعودی عرب نے نے صحت کے ساتھ حج کی کامیابی اور سعودی عرب میں مقیم 150 ممالک کے ان 60،000 عازمین میں کورونا وائرس یا کسی اور وبائی بیماری کا کوئی انفیکشن ریکارڈ نہیں ہونے کا اعلان کیا ہے جنہوں نے غیر معمولی اقدامات کے درمیان اس سال کی عبادات ادا کی ہے اور ان کے لئے "کوویڈ ۔19" وبائی مرض کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مقامی فاصلاتی اقدامات بھی کئے گئے تھے۔

گزشتہ روز سعودی وزیر صحت توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ مقدس مقامات پر صحت کی سہولیات کا ایک مربوط نظام نافذ کردیا گیا ہے اور اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ وزارت صحت نے حجاج کی خدمت کے لئے اہل اور تربیت یافتہ صحت کیڈر کو لگ رکھا ہے۔

خلیجی اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور عہدیداروں نے "کوویڈ 19" وائرس اور اس کی نئی پیشرفت سے وابستہ غیر معمولی چیلنجوں کے باوجود صحتمند اور محفوظ ماحول میں حج کی عبادات کے لئے جانے والی تمام کوششوں کی تعریف کی ہے اور حجاج کرام کی خدمت میں سعودی قیادت کی عظیم کوششوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 13 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 23 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15578]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]