طالبان نے سرحد کے 90 فیصد حصے پر کنٹرول کا کیا اعلان

امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی (دائیں) کو امریکی وزیر دفاع لیوڈ آسٹن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی (دائیں) کو امریکی وزیر دفاع لیوڈ آسٹن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اس تحریک نے اب افغان سرحد کے 90 فیصد حصہ پر اپنا کنٹرول کر لیا ہے اور یہ ایک ایسا حملہ ہے جو غیر ملکی افواج کے انخلا کے ساتھ ہو رہا ہے جس نے پینٹاگون کے مطابق اس عمل کے تقریبا 95 فیصد کو مکمل کردیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے روسی ترجمان آر آئی اے نووستی نیوز ایجنسی کو دئے جانے والے بیانات میں  کہا ہے کہ تاجکستان، ازبیکستان، ترکمنستان اور ایران کے ساتھ افغانستان کی سرحدیں یعنی تقریبا 90 فیصد ہمارے کنٹرول میں ہیں۔

اگرچہ ان الزامات کی تصدیق ممکن نہیں ہے لیکن تحریک کی جانب سے شروع کئے گئے حملہ کی وجہ سے سرحدی ممالک کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے جہاں افغانستان میں صورتحال کی خرابی کے بعد تاجکستان نے اپنی نوعیت کی ایک پہلی جنگی مشق میں اپنے عناصر کی تیاری کے لئے اپنی پوری فوج کو متحرک کر دیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 13 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 23 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15578]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]