طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے روسی ترجمان آر آئی اے نووستی نیوز ایجنسی کو دئے جانے والے بیانات میں کہا ہے کہ تاجکستان، ازبیکستان، ترکمنستان اور ایران کے ساتھ افغانستان کی سرحدیں یعنی تقریبا 90 فیصد ہمارے کنٹرول میں ہیں۔
اگرچہ ان الزامات کی تصدیق ممکن نہیں ہے لیکن تحریک کی جانب سے شروع کئے گئے حملہ کی وجہ سے سرحدی ممالک کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے جہاں افغانستان میں صورتحال کی خرابی کے بعد تاجکستان نے اپنی نوعیت کی ایک پہلی جنگی مشق میں اپنے عناصر کی تیاری کے لئے اپنی پوری فوج کو متحرک کر دیا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 13 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 23 جولائی 2021ء شماره نمبر [15578]