لبنان: حکومت کی تشکیل کے بغیر ذمہ دارے دئے جانے کا خدشہ

صدر مائکل عون کو برطانوی سفیر ایان کولارڈ کا صدارتی محل میں استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (دلاتی اور نہرا)

TT

لبنان میں نئی حکومت بنانے کی فائل سے متعلق پیچیدگیاں بدستور جاری ہیں اور آئندہ پیر کو ہونے والے پابند پارلیمانی مشاورت کے نتائج کی توقع بھی کی جا رہی ہے اور اگر اس میں صدر نجیب میقاتی کا نام آتا ہے تو ان کو اس حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری دی جائے گی لیکن مائکل عون اور ان کے حامی فری پیٹریاٹک موومنٹ کی شدید مخالفت کی روشنی میں اس کے تشکیل دینے کا دروازہ بند ہوجائے گا۔

جاری رابطوں پر نگاہ رکھنے والے لبنان کے ایک ذمہ دار نے کہا ہے کہ اگر اس فارمولے کے مطابق مشاورت کی جائے گی تو سابق وزیر اعظم نجیب میقاتی اگلے پیر کو نامزد وزیر اعظم ہوں گے تاہم ذرائع کے مطابق اس فارمولے کی وجہ سے ذمہ داری دینا ممکن ہوگا لیکن میقاتی کے نام کے سلسلہ میں صدر مائکل عون کے اعتراض کی وجہ سے جکومت کی تشکیل ناممکن ہو جائے گی۔(۔۔۔)

ہفتہ 43 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 24 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15579]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]