افریقہ نے "کورونا" ویکسین کی مقامی تیاری کا مطالبہ کیا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3101566/%D8%A7%D9%81%D8%B1%DB%8C%D9%82%DB%81-%D9%86%DB%92-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%D9%88%DB%8C%DA%A9%D8%B3%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D9%82%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%DB%81-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92
افریقہ نے "کورونا" ویکسین کی مقامی تیاری کا مطالبہ کیا ہے
"انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی" کے ایک ممبر کو لائبیریا میں تقریر کرتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے جہاں "کورونا" کی تیسری لہر کا سامنا ہے (ای پی اے)
قاہرہ:«الشرق الأوسط»
TT
قاہرہ:«الشرق الأوسط»
TT
افریقہ نے "کورونا" ویکسین کی مقامی تیاری کا مطالبہ کیا ہے
"انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی" کے ایک ممبر کو لائبیریا میں تقریر کرتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے جہاں "کورونا" کی تیسری لہر کا سامنا ہے (ای پی اے)
افریقی یونین میں کورونا وائرس کے لئے خصوصی ایلچی سٹرائیو مسیوا نے افریقہ میں وبائی امراض کے خلاف جنگ کو مستحکم کرنے کے لئے براعظم کے ممالک سے اینٹی وائرس ویکسین تیار کرنے کے لئے تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔
مسییوا نے "افریقی مراکز برائے امراض قابو پانے اور روک تھام" کے لئے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایجنسیاں اب "کورونا" وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری میں آسانی کے لئے تیار ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام فراہم کنندگان پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر وہ افریقی براعظم کے لئے ایک طویل مدتی مستقبل چاہتے ہیں تو انہیں وہاں پیداوار کی حمایت کرنی چاہئے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)