بائیڈن نے کہا کہ عراق میں امریکہ کا کردار داعش سے نمٹنے میں مدد سے منسلک ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اس کردار کے سلسلہ میں داعش کے خلاف جنگ میں تربیت اور مدد فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی اور انہوں نے اپنی جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عراق میں ہمارا کوئی جنگی مشن نہیں ہوگا تاہم انہوں نے زور دے کر یہ بھی کہا کہ عراق کے ساتھ شراکت داری اور جمہوریت کو مستحکم کرنے اور وہاں کے انتخابات کی حمایت کرنے کی خواہش کے سلسلہ میں ہمارا عزم وارادہ ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے بھی اپنی طرف سے اس بات کی تصدیق کی کہ واشنگٹن کے ساتھ شراکت داری اسٹریٹجک ہے اور ہم اسے مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور میں بغداد اور واشنگٹن کے مابین تعاون کے تسلسل پر خوش ہوں۔(۔۔۔)
منگل 17 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 27 جولائی 2021ء شماره نمبر [15582]