بائیڈن اور الکاظمی شراکت کو مضبوط بنائیں گے

بائیڈن کو گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں الکاظمی سے مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
بائیڈن کو گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں الکاظمی سے مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

جیسا کہ توقع تھی کل (پیر) کو واشنگٹن میں عراق میں امریکی جنگی مشنوں کا ایک علامتی خاتمہ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے استقبال کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ریاستہائے متحدہ عراق کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کو مستحکم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ عراق میں امریکہ کا کردار داعش سے نمٹنے میں مدد سے منسلک ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اس کردار کے سلسلہ میں داعش کے خلاف جنگ میں تربیت اور مدد فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی اور انہوں نے اپنی جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عراق میں ہمارا کوئی جنگی مشن نہیں ہوگا تاہم انہوں نے زور دے کر یہ بھی کہا کہ عراق کے ساتھ شراکت داری اور جمہوریت کو مستحکم کرنے اور وہاں کے انتخابات کی حمایت کرنے کی خواہش کے سلسلہ میں ہمارا عزم وارادہ ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے بھی اپنی طرف سے اس بات کی تصدیق کی کہ واشنگٹن کے ساتھ شراکت داری اسٹریٹجک ہے اور ہم اسے مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور میں بغداد اور واشنگٹن کے مابین تعاون کے تسلسل پر خوش ہوں۔(۔۔۔)

منگل 17 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 27 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15582]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]