بیرونی ضمانتوں کی حمایت کے ساتھ میقاتی بنے نئے وزیر اعظم

کل (پارلیمنٹ) مشاورتی اجلاس کے دوران عون کو میقاتی کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (نیشنل ایجنسی)
کل (پارلیمنٹ) مشاورتی اجلاس کے دوران عون کو میقاتی کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (نیشنل ایجنسی)
TT

لبنان کے پارلیمانی گروپ نے سابق وزیر اعظم نجیب میقاتی کو نئی حکومت تشکیل دینے کے لئے منتخب کیا ہے جبکہ انہیں دو سب سے بڑے عیسائی گروپ نے انتخاب نہیں کیا ہے اور وہ رکن پارلیمنٹ جبران باسیل کی سربراہی میں "فری پیٹریاٹک موومنٹ" اور "لبنانی افواج" ہے اور اس کے بعد اس حکومت کی تشکیل کا مرحلہ شروع ہوگا جس کے بارے میں پارلیمانی گروپ نے تمنہ کیا ہے کہ اس میں تاخیر نہ ہو اور نہ کو‏ئی رکاوٹ پکدا ہو اور اس مقصد میں ملک کو اس کے سماجی، مالی اور معاشی بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

صدر جمہوریہ مائکل عون نے کل (پیر) کو پابند ہونے والے پارلیمانی مشاورت مکمل کرنے کے بعد میقاتی کو بتایا ہے کہ انہیں نامزد کرلیا گیا ہے کیونکہ ان کو 72 ووٹ حاصل ہوئے ہیں اور ان کے خلاف 42 ووٹ ہوئے جبکہ 3 کی عدم موجودگی رہی ہے۔

میقاتی نے بعبدہ سے اعلان کیا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش کرنے والے ان کے مشن کو بیرونی ضمانتیں حاصل ہیں اور انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے ان کی حکومت برانے کی کوشش فرانسیسی اقدام کے مطابق ہوگی۔(۔۔۔)

منگل 17 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 27 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15582]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]