میقاتی: عون نے میری حکومت کی تجاویز قبول کر لی ہے https://urdu.aawsat.com/home/article/3107141/%D9%85%DB%8C%D9%82%D8%A7%D8%AA%DB%8C-%D8%B9%D9%88%D9%86-%D9%86%DB%92-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%AC%D8%A7%D9%88%DB%8C%D8%B2-%D9%82%D8%A8%D9%88%D9%84-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C-%DB%81%DB%92
لبنان کی حکومت تشکیل دینے کے لئے نامزد وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کل جمہوریہ محل میں ہونے والی میٹنگ کے دوران لبنانی صدر مائکل عون کو پیش کی گئی ان کی زیادہ تر تجاویز کو عون نے قبول کر لی ہے اور انہوں نے بہت جلد حکومت تشکیل دینے اور ان کے تمام ملاحظات پر عمل پیرا ہونے کا وعدہ کیا ہے۔ میقاتی نے حکومت بنانے کے مشورے کے ایک حصے کے طور پر دو دن میں دوسری بار عون سے ملاقات کی ہے اور ناموں میں داخل ہوئے بغیر فرقوں میں محکموں کو تقسیم کرنے کے تناظر میں تحقیقات ابھی بھی باری ہیں کیونکہ محکموں کا معاملہ اب بھی ایک بحث ومباحثہ کا موضوع بنا ہوا ہے اور اس کے اسباب میں وہ رکاوٹ ہے جس کا تعلق وزارت داخلہ کی ذمہ داری لینے والی جماعت سے ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)