میقاتی: عون نے میری حکومت کی تجاویز قبول کر لی ہے

نجیب میقاتی (دلاتی اور نہرا)
نجیب میقاتی (دلاتی اور نہرا)
TT

میقاتی: عون نے میری حکومت کی تجاویز قبول کر لی ہے

نجیب میقاتی (دلاتی اور نہرا)
نجیب میقاتی (دلاتی اور نہرا)
لبنان کی حکومت تشکیل دینے کے لئے نامزد وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کل جمہوریہ محل میں ہونے والی میٹنگ کے دوران لبنانی صدر مائکل عون کو پیش کی گئی ان کی زیادہ تر تجاویز کو عون نے قبول کر لی ہے اور انہوں نے بہت جلد حکومت تشکیل دینے اور ان کے تمام ملاحظات پر عمل پیرا ہونے کا وعدہ کیا ہے۔
  
میقاتی نے حکومت بنانے کے مشورے کے ایک حصے کے طور پر دو دن میں دوسری بار عون سے ملاقات کی ہے اور ناموں میں داخل ہوئے بغیر فرقوں میں محکموں کو تقسیم کرنے کے تناظر میں تحقیقات ابھی بھی باری ہیں کیونکہ محکموں کا معاملہ اب بھی ایک بحث ومباحثہ کا موضوع بنا ہوا ہے اور اس کے اسباب میں وہ رکاوٹ ہے جس کا تعلق وزارت داخلہ کی ذمہ داری لینے والی جماعت سے ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 19 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 29 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15584]



"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]