بینیٹ کے واشنگٹن دورے سے قبل شیخ جراح کے طریقہ کار کو منجمد کرنے کی ہدایتhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3107151/%D8%A8%DB%8C%D9%86%DB%8C%D9%B9-%DA%A9%DB%92-%D9%88%D8%A7%D8%B4%D9%86%DA%AF%D9%B9%D9%86-%D8%AF%D9%88%D8%B1%DB%92-%D8%B3%DB%92-%D9%82%D8%A8%D9%84-%D8%B4%DB%8C%D8%AE-%D8%AC%D8%B1%D8%A7%D8%AD-%DA%A9%DB%92-%D8%B7%D8%B1%DB%8C%D9%82%DB%81-%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D9%88-%D9%85%D9%86%D8%AC%D9%85%D8%AF-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D8%AF%D8%A7%DB%8C%D8%AA
بینیٹ کے واشنگٹن دورے سے قبل شیخ جراح کے طریقہ کار کو منجمد کرنے کی ہدایت
گزشتہ روز بیت المقدس کے لاطینی پادریوں کے صدر پیئر بٹسٹا پیزابلا (وسط) کو شیخ جراح کے دورہ کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
رام اللہ: کفاح زبون
TT
TT
بینیٹ کے واشنگٹن دورے سے قبل شیخ جراح کے طریقہ کار کو منجمد کرنے کی ہدایت
گزشتہ روز بیت المقدس کے لاطینی پادریوں کے صدر پیئر بٹسٹا پیزابلا (وسط) کو شیخ جراح کے دورہ کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے قریبی ذرائع نے ترجیحی طور پر بتایا ہے کہ حکومت شیخ جراح کے پڑوس کو خالی کرنے کے متنازعہ معاملے میں کئے جانے والے فیصلے کو دوبارہ موخر کرنے کی کوشش کرے گی اور ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ حکومت سنجیدگی سے آئندہ پیر کے روز طے شدہ عدالتی اجلاس ملتوی کرنے پر غور کر رہی ہے لیکن اس بات کی تعیین نہیں ہو سکی ہے کہ حکومت اس طرح کی تاخیر کو یقینی بنانے کے لئے کس طرح کام کرے گی پر ہاں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ مزید چھ ماہ تک عمل کو منجمد کرنا ممکن ہے۔
اخبار "ٹائمز آف اسرائیل" نے اس ذریعہ کے حوالے سے اس بات کی تاکید کی ہے کہ حکومتی اتحاد شیخ جراح کے پڑوس میں واقع خاندانوں کو ان کے گھروں سے انخلا کرنے سے گریز کرے گا حتی کہ اگر سپریم کورٹ بھی اس کا حکم دیتی ہے اور ہر ممکن حد تک طریقۂ کار کو منجمد کرنے کے لئے کام کرے گی۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)