لبنان کی سرحدوں سے ہجرت کرنے کے لئے شامی شہریوں کی تعداد "میں ہوا اضافہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3113251/%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%D8%B1%D8%AD%D8%AF%D9%88%DA%BA-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D8%AC%D8%B1%D8%AA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%B4%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%B4%DB%81%D8%B1%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%B9%D8%AF%D8%A7%D8%AF-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D8%A7%D8%B6%D8%A7%D9%81%DB%81
لبنان کی سرحدوں سے ہجرت کرنے کے لئے شامی شہریوں کی تعداد "میں ہوا اضافہ
لبنانی فوج اور شہری دفاع کے اراکین کو سرحد پار کرتے ہوئے ہلاک شدہ ایک شامی خاتون کی لاش کو لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (محفوظ شدہ دستاویزات)
شام اور لبنان کے مابین غیرقانونی سرحدی گزرگاہوں میں لوگوں کے بھاگنے کی بڑھتی ہوئی نقل وحرکت دیکھنے میں آرہی ہے، خاص طور پر شمالی بقاع میں عرسال - فلیطہ گزرگاہ اور مغربی بقاع میں سویری - برکۃ الرصاص گزرگاہ سے جیسا کہ یہاں کے رہائشیوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ یہ تحریک بنیادی طور پر لبنانی علاقے میں داخل ہونے پر مرکوز ہے۔
ایک سیکیورٹی ذمہ دار نے اشارہ کیا ہے کہ بقاع میں بھاگنے کی لائن پر 20 فعال گزرگاہ ہیں جن میں سب سے نمایاں ہرمل اور شمالی بقاع کے علاقے میں ہے جہاں قبیلوں کے نام پائے جانے والے 15 گزرگاہ ہیں اور انہوں نے الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ یہ گزرگاہیں صرف انسانوں کے بھاگنے کے لئے نہیں ہیں بلکہ یہاں سے ایندھن، تیل، پٹرول، کھانے پینے کے سامان اور چوری شدہ کاروں کی اسمگلنگ کے لئے بھی ہیں۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]