بحیرہ احمر میں سعودی جہاز پر حملے کو بنا دیا گیا ناکام

سعودی نیول ڈیفنس فورسز (آرکائیو - الشرق الاوسط)
سعودی نیول ڈیفنس فورسز (آرکائیو - الشرق الاوسط)
TT

بحیرہ احمر میں سعودی جہاز پر حملے کو بنا دیا گیا ناکام

سعودی نیول ڈیفنس فورسز (آرکائیو - الشرق الاوسط)
سعودی نیول ڈیفنس فورسز (آرکائیو - الشرق الاوسط)
یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحادی افواج نے گزشتہ روز بحیرہ احمر میں سعودی تجارتی جہاز کے خلاف حوثیوں کے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

ایک بیان میں اتحاد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بحری جہازوں اور بحیرہ احمر کے جنوب میں عالمی تجارت کے لیے ایرانی تعاون سے حوثی ملیشیاؤں کی دھمکی جاری ہے اور یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ اس کی افواج کی کوششوں نے باب المندب آبنائے سے جہاز رانی کی آزادی اور بحری جہازوں کی حفاظت کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یمنی حکام نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ یہ ایک قابل ذکر پیش رفت ہے جس سے اس گروپ کی طرف سے جنگ کو ختم کرنے کی تمام مخلصانہ دعوتوں سے بے نیازی کی تصدیق ہوتی ہے اور جو بات ہم ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں اس کو تقویت ملی ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 21 ذی الحجہ 1442 ہجرى – 31 جولا‏ئی 2021ء شماره نمبر [15586]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]